وہ کوئی ظالم اور گھٹیا ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا ،ْ کیپٹن صفدر

منگل 26 جون 2018 16:50

وہ کوئی ظالم اور گھٹیا ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا ،ْ کیپٹن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ وہ کوئی ظالم اور گھٹیا ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا۔احتساب عدالت کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میاں صاحب پاکستان ضرور آئیں گے،وہ کھڑے ہیں اور کیسز کا سامنا کررہے ہیںجس کے گھر میں پریشانی ہوبیماری ہوبات نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجہ قمرکوپکڑلیا ،ْہمیں عدالتوں میں بٹھایا ہوا ہے،مہم کون چلائیگا،شاہد خاقان کی حکومت میں ہم عدالتوں میں پیش ہورہے تھے۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ میرے مخالفین کہہ رہیہیں میرابزنس نہیں،وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، اگربزنس ہوتا ہے تو کہتے ہیں منی ٹریل بتائیں، میری پراپرٹی 1872سے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈاروزیرخزانہ تھے توڈالر 100روپیکا تھا،انہوں نے صحت کی وجہ سے ملک چھوڑاتوآج ڈالرکہاں جارہاہی ان کو دل کی تکلیف ہوئی وہ علاج کرارہے ہیں، جو جیل میں بیمار ہوتا ہے اس کا علاج جیل کی ذمہ داری ہے ،ْ جوجیل نہیں گیا وہ اپناعلاج کراسکتاہے اورمیڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرسکتاہے۔