سپریم کورٹ میں دادو ڈیم بنانے کے معاملے میں عدالت نے تفصیلات طلب کر لیں

منگل 26 جون 2018 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سپریم کورٹ میں دادو ڈیم بنانے کے معاملے میں عدالت نے تفصیلات طلب کر لیں عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ دادو ڈیم پر کتنے فنڈز خرچ کئے گئے چیئرمین واپڈا اور اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دادو ڈیم بنانے کے معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے سندھ میں پانی کے ذخیرہ کو محفوظ بنانے کے لئیے کیا اقدامات کئے گئے یہ بھی بتایا جائے کہ دادو ڈیم پر کتنے فنڈز خرچ کئے گئے وکیل رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ بیس سال کی منصوبہ بندی کے بعد دادو میں نائی جاگ ڈیم بنانے کا فیصلہ ہوا ہے دادو ڈیم کے لئیے 1500 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے بیس فیصد کام ہونے کے بعد ڈیم کا کام روک دیا گیا سیکیٹری آبپاشی نے عدالت میں انکشاف کیا کہ دادو ڈیم قابل عمل منصوبہ نہیں جس پر رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے ضائع کرنے کا ذمہ دار کون ہے جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ اگر بارشیں ہوئی تو پانی کہاں محفوظ کریں گے سماعت کے دوران ڈیمز سے متعلق سندھ کھونے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب داخل کا حکم دے دیا گیا