ٹنڈو محمد خان کی پھلیلی نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد

منگل 26 جون 2018 17:19

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ٹنڈو محمد خان کی پھلیلی نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت غلام حسین سومرو کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پھلیلی نہر کے کنارے سے ملی ہے، اور اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :