صدر پی ٹی آئی بلوچستان سردار یار محمد رند نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی

تاحیات نا اہلی کی خبریں بے بنیاد ہیں ،ترجما ن پی ٹی آئی

منگل 26 جون 2018 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پا کستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے خلاف تاحیات نااہلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف ہم نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی جو الیکشن ٹربیونل نے خارج کردی ہم ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ٹربیونل کے خلاف ہائی کورٹ بلوچستان سے رجوع کررہے ہیں اور ان فیصلوں کے خلاف درخواست ہائی کورٹ بلوچستان میں جمع کروادی جائے گی واضح رہے کہ اس سے پہلے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے سبی کم لہڑی سے کاغذات منظور ہو چکے ہیں دریں اثنا ء پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی