افغانستان، طالبان کا پولیس چوکی پر حملہ، 4اہلکار جاں بحق ، 2شدید زخمی

طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا لیکن درست نمبر معلوم نہیں، گورنر غزنی محمد افضل نوری

منگل 26 جون 2018 18:59

غزنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) افغان حکام نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ اسفندی گائوں میں طالبان کی جانب سے پولیس چوکی پر کئے گئے حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک اور 2شدید زخمی ہو گئے، طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا لیکن تعداد کا اندازہ نہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان صوبہ کے گورنر محمد افضل نوری نے خبروں کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز صوبہ غزنی میں طالبان کی جانب سے پولیس چوکی پر کئے گئے حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک اور 2شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا لیکن تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہغزنی میں سیکورٹی انتہائی نازک ہے اور کئی اضلاع سنگین خطرے میں ہیں۔ جلد ہی افغان فورسز اتحادی فورسز کے تعاون سے خطر ناک صورتحال پر قابو پا لیں گی۔