بھارت،ڈاکٹرز ،انجینئیرز کو شادی کا لالچ دے کر دھوکا دینے والی دلہن گرفتار
دلہن کے قبضے سے تقریبا5لاکھ روپے کے زیورات اور مختلف کمپنیوں کے 17موبائل فون ضبط کرلئے گئے
منگل 26 جون 2018 19:09
(جاری ہے)
لڑکی دکھانے کیلئے انہیں کسی ہوٹل میں بلاکر وہاں لڑکی کو دکھایا جاتا ۔
پسند آنے پر دولہا سے فوراایک موبائل ، قیمتی سوٹ ، ساڑی ، انگوٹھی ، گلے کا ہار ، پازیب لڑکی خریدوالیتی۔تفتیش کے دوران لڑکی نے بتایا کہ وہ 2سال میں تقریبا60لوگوں کو دھوکہ دے چکی ہے۔رانی نے اتراکھنڈ کے رہنے والے انجینیئر اشیش سے باقاعدہ شادی کی ۔ اس کے بعد رانی کو اپنے گھر لے گیا رات میں لڑکی نے اشیش کو نشہ آور گولیاں دودھ میں ملا کر پلادی جس سے وہ بیہوش ہوگیا ، دلہن گہنے روپے لیکر وہاں سے چمپت ہوگئی۔رانی نے مزید بتایا کہ ضلع بریلی کے کھمریاگاوں کے رہنے والے ڈاکٹر برجیش سے ملاقات کے بعد اس سے سونے کی چین، انگوٹھی اور کنگن خریدوائے اورشادی کی تاریخ طے کردی۔ مقررہ تاریخ آنے پر فون بند کردیا ، ڈاکٹر نے مقدمہ درج کرایا لیکن وہ مستقل پتہ بتانے سے عدالت میں قاصر رہا۔ہلدوانی کے سینٹرل اسپتال میں ڈاکٹر شیشوپال گنگوار سے بھی شادی کیلئے حامی بھرکر ان سے تقریبا2لاکھ روپے کی شاپنگ کرالی ۔بریلی کے نواب گنج کے رہنے والے ڈاکٹر اروند بھی رانی پر فریفتہ ہوگئے۔ انہوں نے تقریبا90ہزار روپے کی شاپنگ کرائی۔اٹاوہ کے رہنے والے راہول سکسینا نے بھی رانی سے شادی کرنے کے چکر میں 60ہزار روپے کی شاپنگ کرکے دھوکہ دہی کا شکار ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں سگے بھائی بہن ہیں۔ وہ کسی سے فون پر شادی کیلئے معاملہ طے ہونے کے بعد اس موبائل نمبر کا استعمال دوبارہ نہیں کرتے تھے۔ نئی سم لیکر نیا شکار تلاش کرتے تھے۔ شکایت ملنے پر موبائل نمبر ٹریس کئے گئے تو رانی اور اس کے بھائی پرمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرلیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.