قیمتی اراضی دستاویزات میں ٹمپرنگ کے ملزمان کی ضمانت کے لئے دی جانے والی درخواست مسترد

منگل 26 جون 2018 20:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) انسداد بدعنوانی راولپنڈی کی عدالت نے موضع مغل پڑی میں 732 کنال قیمتی اراضی دستاویزات میں ٹمپرنگ اور اراضی منتقلی کے ملزمان کی ضمانت کے لئے دی جانے والی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے سپیشل جج اینٹی کرپشن مشتاق احمد تارڑ نی گرفتار محکمہ مال کے دو پٹواریوں اور دو پراپرٹی ڈیلروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

ملزمان کے خلاف موضع تخت پڑی کے مرزا تو قیر حسین اور مرزا عمیر کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عارف رحیم کے حکم پر مقد مہ درج ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان میں خورشید المعروف پپو پٹواری،محمد الیاس پٹواری ،پراپرٹی ڈیلر فضل ارشد اور سائیں فضل انعام شامل ہیں۔ کیس میں تحصیلدار بندوبست سہیل مقبول کو عدالت عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :