ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، کوئٹہ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان

منگل 26 جون 2018 20:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، کوئٹہ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پاراچنار 03، پٹن 02 ، کاکول 01، بگروٹ 03 ، بارکھان 05 اور مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 50، سبی 49، دادو، نورپورتھل، بھکر اور رحیم یارخان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔