عالمی یوم انسداد منشیات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب کا اہتمام

منگل 26 جون 2018 21:09

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) عالمی یوم انسداد منشیات کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب کا اہتمام پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیاگیاجس میں سال بھرسے فیصلہ شدہ کیسوں کی منشیات کونذرآتش کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر2محمد طارق خان ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹرساجد ممتاز،ڈی ایس پی لیگل خالدنوازسمیت دیگرحکام موجودتھے ۔اس موقع پرچرس 117.435کلوگرام ،افیون 13.960کلوگرام ، ہیروئن 158.825کلوگرام ،بھنگ 10.985کلوگرام اور391بوتل شراب کونذرآتش کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :