سکھر،ضلع خیرپور کی شیخ برادری کا قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری، دھمکیوں کے خلاف پریس کلب سکھر کے سامنے احتجاج

منگل 26 جون 2018 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ضلع خیرپور میرس تعلقہ گمٹ کے نواحی گاؤں کی مکین شیخ برادری کے مرد و خواتین کی کثیر تعداد برادری کے عابد حسین ، رسول بخش،حاجیانی خاتون،مسمات ارباب و دیگرکی قیادت میں قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری اور شکایت پر دی جانیوالی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب سکھر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے سیال برادری کے بااثر افراد رزاق سیال،ایاز،زوالفقارعلی ،غلام مصطفی و دیگر نے دو سال قبل ہماری برادری کے افراد ہمت،غلام حسین ،علی رضا،عابد و ودیگر مسلح افراد کیساتھ ملکر ان پر بلاجواز حملہ کردیا جس کے نتیجیمیں ہمارے تین افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے تھے جبکہ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو کودی مگر بااثر ہونے کی بناء پر ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے شکایت پر ملزمان کی جانب ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے مظاہرین نے بتایا کے ملزمان کو سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور کی مکمل سرپرستی حاصل ہے بالا حکام ہمیں انصاف انصافو تحفظ فراہم فراہم کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :