فیصل آباد:گھریلو نا چاقی پر دوشیزہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی

منگل 26 جون 2018 21:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء)گھریلو نا چاقی پر دوشیزہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی ، آن لائن کے مطابق 266ر ب کی رہائشی 19سالہ رضیہ بی بی دختر محمد رمضان نے گھر میں جھگڑے سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل لیں خاتون کو حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھر پور کوششیں کیں لیکن جانبر نہ ہو سکی ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔