اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی کلاسز کا انعقاد

منگل 26 جون 2018 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف سرکاری و نجی اداروں ،یونیورسیٹیز،سکول وکالجزاور روڈ پر آگاہی دینے کے علاوہ وائلیٹرز اور لرنرز کے لئے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی کلاسز کا انعقاد،رواں سال 783 ،سرگرمیوں کے دوران204929 شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان شمس گل کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے وائیلیٹزز اورلرنرزکے لئے خصوصی مہم کا آ غاز کررکھاہے مختلف سرکاری و نجی اداروں ،یونیورسیٹیز،سکول و کالجز اورروڈ پر آگاہی دینے کے علاوہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں بھی روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی دینے کے لئے کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال اسلام آباد ٹریفک پولیس نی 783سرگرمیوںکے دوران204929وائیلیٹرز اور لائسینس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی،ٹریفک پولیس نے ،35584شہریوں کو مختلف مقامات پر مدد بھی فراہم کی ،تاکہ شہری با حفاطت اپنی منزل تک پہنچ سکیں، اورحادثات میں کمی لائی جا سکے،آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور تمام تر وسائل کو برئوے کا ر لا کر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے جس کی نگرانی ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید انجام دیتے ہیں ان کلاسزکا بنیادی مقصد شہریوں کو دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کاخیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،روڈ پرپیدل چلنے اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :