تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے قومی اسمبلی کی12اور صوبائی اسمبلی کے 26 امیدواروں کو ٹکٹ جاری

منگل 26 جون 2018 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے قومی اسمبلی کی12اور صوبائی اسمبلی کے 26نامز امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ان میںاین اے 55 سے انجینئرحفیظ اللہ علوی،56 سید فیصل محمود شاہ،57سے جاوید اختر عباسی،58سے حاجی محمد رمضان اعوان،59سے ملک محمد تاج،61 سید شاہد گیلانی،62سے چوہدری قدیر احمد،63سے محمد اعجاز احمد، 64سے سید تصدق منظور شاہ65سے پیر یعقوب سیفی شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 1سے عنر ارشد خان ایڈووکیٹ پی پی 2سے سید طاہر علی شاہ، 3سے راحت علی خان ایڈووکیٹ، پی پی 4سے امانت علی خان پی پی 5سے احسن محمود شاہ پی پی 6سے نیئر منیر ستی پی پی 7سے حافظ منصور ظہورپی پی 8سے محمد اجمل قریشی پی پی 9سے سید دیوان علی شاہ بخاری، پی پی 10سے پیر عبداللطیف طیب،پی پی 11سے ملک اظہر آفتاب اعوان پی پی 12سے صوفی ظہور شاہ، پی پی 13سے چوہدری رضوان یونس گجر پی پی 14سے راجہ محمد وسیم سیفی،پی پی15سے طاہر محمود چوہدری،پی پی 16سے قاضی عبدالخبیر، پی پی 18سے مولانا محمد شفیق قادری،پی پی19سے قربان علی پی پی 20سے محمد اسلم خان،پی پی 21سے سید تصدق منظور شاہ پی پی 22سے سید حسنین محمود شاہ،پی پی 23سے تنویر حسنین پی پی 24سے حافظ عبدالغفور،پی پی 25 سید فرفان امیر شاہ،پی پی 26 سے شوکت حیات پی پی27سے محمد فاروق کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری نے تمام امیدواروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم تیز کر دیں اور عوام سے رابطہ کرکے تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کا پیغام اور پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں۔