وزارت صحت نے ، بلتستان ریجن کے گریڈ ایک سے گریڈ پانچ کے ملازمین کے ٹیسٹ انٹرویو ملتوی کر دئے

منگل 26 جون 2018 22:43

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) وزارت صحت کا بلتستان کے ساتھ کھلواڑ ، بلتستان ریجن کے گریڈ ایک سے گریڈ پانچ کے ملازمین کے ٹیسٹ انٹرویو ملتوی کر دئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2016 میں وزارت صحت جی بی نے تمام اضلاع کے محکمے صحت میں موجود خالی اسامیوں میں موزوں امیدوار وں سے درخواستیں طلب کئیں تھیں اور سینکڑوں امیدواروں نے اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کیں تھیں لیکن گزشتہ تقریباً تین سالوں سے ٹیسٹ انٹرویو مسلسل ملتوی کر دئے جاتے ہیں جس سے امیدواروں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

اشتہار کیمطابق دیگر اضلاع میں بھر تیاں ہوچکی ہیں لیکن بلتستان میں انٹرویو کی تاریخ کو پر اسرار انداز میںملتوی انٹرویو کی تاریخ کو پر اسرار انداز میں ملتوعی کیا جارہا ہے۔