ڈاکٹر محمد اسلم جلالی کے NA-52سے کاغذات نامزدگی منظور

ہماری منزل اسلام آباد نہی بلکہ ملک اسلامی نظام کا نفاذ ہے ،ڈاکٹر محمد اسلم جلالی

منگل 26 جون 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تحریک لبیک ،پاکستان سنی تحریک،پاکستان فلاح پارٹی ،جمعیت علمائے پاکستان سمیت دیگر 30سے زائد سنی جماعتوں کے متفقہ امیدوار برائے حلقہNA-52ڈاکٹر محمد اسلم جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں ،ہائیکورٹ کے فاضل جج نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرارد ے کر کاغذات نامزدگی کو بحال کردیا اور ان کو الیکشن میں حصہ لینے کی مکمل طور پر اجازت دے دی ،ڈاکٹرمحمد اسلم جلالی نے کہا کہ ہماری منزل اسلام آباد نہیں بلکہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے ، ہم نا تو گاڑی پر MNAکی پلیٹ لگوانے کے لیے لڑرہے ہیں اور نا ہی شہرت کے لیے بلکہ ہماری جدوجہد کا مقصد صرف اور صرف نظام مصطفی کا نفاذ ہے ،مزید ان کا کہناتھا کہ ملکی ترقی کے لیے ہر طرح کے اقدامات کریں گے اور بالخصوص اسلام آباد کی عوام اور دیہی علاقوں کی عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،ان کا مزید یہ بھی کہناتھا کہ سابقہ امیدواروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اب عوام گلیوں ،نالیوں اوربرادریوں کے نعروں سے بالا تر ہوکر اہل اور پڑھے لکھے نمائندوںکو منتخب کریں گے ۔