فیصل آباد،ٹیکس ایمنسٹی سکیم بارے معلومات مہیا کرنے کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

منگل 26 جون 2018 23:22

فیصل آباد ۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018 ء کے بارے میں لوگوں کو ضروری معلومات مہیا کرنے کیلئے ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد میں فوری طور پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، یہ ڈیسک ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو مسٹر جنید مرتضیٰ جنجوعہ کی نگرانی میں کام کرے گا جبکہ سپر وائزر عباس علی عابد ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت ڈکلیئریشن فائل کرنے اور پرال( پاکستان ریونیو آٹو میشن لمیٹڈ ) سے ٹیکسوں کی ادائیگی بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریگا، یہ ڈیسک 30 جون 2018 ء تک کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :