کوئٹہ، آپریشن رد الفساد کے تحت کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے زیر استعمال ٹھکانے پر کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن گولہ بارود برآمد

منگل 26 جون 2018 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے آپریشن رد الفساد کے دوران بلوچستان کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے زیر استعمال ٹھکانے پر کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن گولہ بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں گوٹھ سہراب کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے زیر استعمال خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے وہاں سے ایس ایم جی ، 2 عدد دستی بم ، ڈیٹونیٹر اور 7کلو بارودی مواداور دیگر تخریبی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کارروائی فرنٹیئر کور کاعملہ کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :