یمن میں بارودی سرنگوں کی تلفی کیلئی5 سالہ سعودی منصوبے کا آغاز

بدھ 27 جون 2018 11:34

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب نے یمن میں بارودی سرنگوں کو تلف کرنے کے پانچ سالہ منصوبے ’’ماسام‘‘ کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی تلفی کیلئے اس منصوبے کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب بعض سعودی شہزادے، وزراء، سینئر حکام، سفارت کار اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

شرکاء کو تقریب کے دوران میں ایک دستاویزی فلم کے ذریعے اس منصوبے کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ یمنی حکومت نے حوثی ملیشیا پر ملک بھر میں دس لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دھماکوں سے 2 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔