وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نی پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 31کروڑ روپے جاری کردیئے

بدھ 27 جون 2018 12:21

وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نی پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 31کروڑ 78لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق حکومت نے پورے ملک میں بنیادی تعلیم کی فراہمی کے لئے ایک ارب 46کروڑ، انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 73کروڑ 71لاکھ، مدرسہ مانیٹرنگ کے لئے ایک کروڑ 60لاکھ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ووکیشنل سکولوں کے لئے ایک کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :