ْمسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، سردار محمد یوسف

بدھ 27 جون 2018 12:44

ْمسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، ماضی کی طرح 2018ء کے عام انتخابات میں بھی ضلع مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میں کامیاب ہوں گے۔

بد ھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بجلی کے بحران کے حل کے لئے توانائی کے مختلف منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل کی جس کی بدولت آج ملک میں توانائی کے بحران کی حد تک کم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات کے بعد جب عوام نے مسلم لیگ (ن) کو اقتدار دیا تو اس وقت ملک میں دہشت گردی اور توانائی کے دو بڑے اہم مسئلے تھے، ملک میں دہشت گردی اور توانائی کے دو بڑے اہم مسئلے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے مشاورت کے بعد دونوں بنیادی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں سے تجاویز لیں اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرکے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایاگیا جس سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہاکہ 2018ء کے عام انتخابات میں حالات کیسے بھی ہوں مسلم لیگ (ن) بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی اور ضلع مانسہرہ کے دو قومی اور چھ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے میڈیا پر پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کی۔ انہوں نے کہاکہ شروع سے مسلم لیگ میں ہوں اور آئندہ بھی مسلم لیگ میں رہوں گا، پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبریں میرے مخالفین دے رہے ہیں اور وہ میرے خلاف پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :