بھارت بارودی سرنگ پھٹنے سے 6پولیس اہلکار ہلاک 4زخمی

بدھ 27 جون 2018 14:21

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) بھارت میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم چھ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ رانچی سے ڈھائی سو کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع گارہوا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کا نشانہ ایک پولیس گاڑی بنی جسکے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار اہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ نکسل باغیوں نے بچھائی رکھی تھی ۔