ویتنام طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث19افراد ہلاک 11لاپتہ ہزاروں بے گھر

بدھ 27 جون 2018 14:21

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) ویتنام میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث انیس افراد ہلاک جبکہ گیارہ لاپتہ ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی ڈیزاسٹر روک تھام حکام کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ چایو میں اور صوبہ ہاگیانگ میں گھروں کی چھتیں گرنے سے انیس افراد ہلاک جبکہ گیارہ افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوکر لاپتہ ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر ایک سو چوبیس رہائشی گھر تباہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہرائیں بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے

متعلقہ عنوان :