فلم ‘سنجو’ میں اداکاری کیلئے رنبیر کپور نے لیا 25 کروڑ کا معاوضہ

بدھ 27 جون 2018 14:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ‘سنجو’ کے لئے رنبیر کپور نے خود میں نمایاں تبدیلیاں کیں۔ گزشتہ ماہ جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو فلم بینوں اور شائقین نے انہیں خوب داد دی اور ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

رنبیر نے خود پر اس قدر محنت کی ہے کہ وہ دکھنے میں بالکل سنجے دت کی ہی طرح معلوم ہورہے ہیں۔اب جہاں انہوں نے اس قدر محنت کی ہے تو ان کا معاوضہ بھی یقیناً ٹھیک ٹھاک ہوگا، جی ہاں! اطلاعات کے مطابق رنبیر کپور نے ‘سنجو’ میں اداکاری کے لئے 25 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔اس کے علاوہ کرشما تنّا بھی 15 منٹ کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے

متعلقہ عنوان :