پاکستانی آرمی آفیسرنے سپین کے معروف فوجی ادارے ’’ سوپیریر سینٹر آف نیشنل ڈیفنس ‘‘ کے تحت مشترکہ اسٹاف کورسز کے میجر عمران جعفر نے ہسپانوی بادشاہ سے ڈگری وصول کی

بدھ 27 جون 2018 14:40

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) اسپین کے معروف فوجی ادارے ’’ سوپیریر سینٹر آف نیشنل ڈیفنس ‘‘ کے تحت مشترکہ اسٹاف کورسز کے دوران پاکستانی فوجی آفیسر کو ڈپلومہ دیا گیا، جو اسپین کے بادشاہ نے دیا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ادارہ فوجی حکمت عملی اور کمانڈ کے لئے حوالے سے ذمہ دار اور اسپین کا سب سے بڑا فوجی ادارہ ہے۔

ہر سال مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی افسران اس ادارے میں ایک سالہ کورس مکمل کرتے ہیں جس کے عوض انہیں ڈپلومہ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سے بھی ہر سال ایک میجر رینک کا آفیسر یہ کورس مکمل کرتا ہے، اس سال پاکستان کی طرف سے یہ ڈپلومہ میجر عمران جعفر نے اپنا ایک سالہ کورس مکمل کرکے حاصل کیا۔میجر عمران جعفر نے اسپین آنے سے پہلے پاکستان میں ہسپانوی زبان سیکھی اور پھر کورس شروع ہونے سے چھ ماہ پہلے ا سپین میں آکر مقامی زبان پر عبور حاصل کیا۔اس موقع پر تمام شرکاء نے پاکستان کے میجرعمران جعفر کو ڈپلومہ ملنے پر مبارک باددی۔ میجر عمران جعفر نے تقریب میں کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور ہسپانوی بادشاہ سے اپنا ڈپلومہ وصول کیا۔

متعلقہ عنوان :