سفارتی بائیکاٹ کے تناظر میں قطر کا متحدہ عرب امارات پر مقدمہ،کارروائی شروع

ابتدائی سماعت تین گھنٹے جاری رہی، قطرنے دلائل پیش کیے،آج امارات کا موقف،جمعہ کو دونوںفریق موجود ہوں گے

بدھ 27 جون 2018 15:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) اقوام متحدہ کی اعلی ترین عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف قطری کیس کی ہنگامی بنیادوں پر کارروائی شروع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر حکومت نے اپنے خلاف سفارتی بائیکاٹ کے تناظر میں امارتی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ بدھ ستائیس جون کو ابتدائی سماعت تین گھنٹوں تک جاری رہی، جس میں دوحہ حکومت نے اپنے دلائل پیش کیے۔ عدالت جمعرات کو متحدہ عرب امارت سے اس کا موقف سننے گی جبکہ جمعے کو فریقین سماعت میں موجود ہوں گے۔ قطری حکومت نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں آئی سی سی کی عدالت میں یہ کیس اسی ماہ دائر کرایا تھا۔