فیصل آباد، لین دین پر دو پارٹیوں میں جھگڑا،ماموں بھانجے سمیت چار افراد زخمی

بدھ 27 جون 2018 17:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) غلام محمد آباد میں رقم کے لین دین پر دو پارٹیوں میں جھگڑا‘ڈنڈے سوٹوں کا آزادانہ استعمال ‘ماموں بھانجے سمیت چار افراد زخمی ‘ہسپتال میں زیر علاج دو افراد کی حالت نازک ‘تفصیلات کے مطابق غلام محمدآباد دارالاحسان کالونی میں تیس سالہ محمد شہزاد ولدمحمد رمضان اور اس کابھانجا حمزہ ولد بابر فروخت کئے ہوئے کباڑ کی رقم پچاس ہزا رلینے کیلئے شانی وغیرہ سے لینے گئے جہاں پر شراب کے نشہ میں بیٹھے دھت افراد نے بد تمیزی کی جس پر دونوں پارٹیوں کے چار افراد زخمی ہوگئے دو افراد کو طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال سے ڈسچار ج کردیا گیا جبکہ شدید زخمی ہونیوالے ماموں کابھانجے کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :