چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری

بدھ 27 جون 2018 18:37

چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں بلاول ہائوس لاہور سے جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے عدیل غلام محی الدین جبکہ اسی حلقے کے نیچے پی پی 159 میاں محمد اسلم اور پی پی 160 سے شکیل پاشا ،این اے 131 سے آصف محمود بھٹی ،پی پی 162 سے چوہدری عاطف رفیق ،این اے 132 سے ثمینہ خالد گھرگی جبکہ این اے 133 سے چوہدری اسلم گل ،پی پی 167 سے اسلم گاڑا ،این اے 134 سے سہیل اعوان،پی پی 168 سے شیخ مقبول ،پی پی 170 سے آصف بھٹی ،این اے 135 سے محمد علی جٹ ،پی پی 161 سے فائزہ ملک،پی پی 173 سے روبینہ سہیل ،این اے 136 سے رانا جمیل احمد،پی پی 171 منور ڈوگر،پی پی 172 اختر سیال ،این اے 129 افتخار شاہد پی پی 157 سے راجہ محمد بشیر پی پی 158 سے عارف ظفر این اے 128 سے ظفر علی شاہ پی پی 155 سے اسرار الحق ،پی پی 156 عزیز الرحمان چن ،این اے 127 سے عدنا ن گوسی ،پی پی153 سے زاہد ذوالفقار این اے 126 اورنگزیب برکی ،پی پی 151 اکرم ڈوگر،پی پی 152 سے آصف ناگرہ ،این اے 125 سے زبیر کاردار،پی پی 149 سے حاجی نادر خان اور پی پی 150 سے منشاء پرنس،این اے 124 سے چوہدری ظہیر احمد،پی پی 146 سے شہباز محمود بھٹی اور پی پی 147 سے ملک اصغر علی ،این اے 122 جاوید بھٹی ،پی پی 142 ممتاز خان،پی پی 143 سے انعام الحق ڈوگرکوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔