پشاور الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں کی سماعت مکمل ہوگئی

اکاون اپیلوں پر سماعت ہوئی ،پینتالیس امیدواروں کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا گیا

بدھ 27 جون 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پشاور الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں کی سماعت مکمل ہوگئی،اکاون اپیلوں پر سماعت ہوئی ،پینتالیس امیدواروں کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پشاور میں الیکشن ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلوں پر سماعت مکمل ہوگئی،مجموعی طور اکیاون اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں پینتالیس امیدوارالیکشن کے لیے اہل قرار پائے،الیکشن ٹریبونل نے چار امیدواروں کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا،نااہل قرار دیئے جانیوالوں میں کوہاٹ کے ارشد بشیر،نوشہرہ سے ساجد فہیم،ہنگو سے محمد درویش اور تاج نواز خٹک شامل ہیں ،سابق وزیراعلیٰ کے پی کے ہم نام نوشہرہ سے پرویز خٹک کو بھی اہل قرار دیا گیا ،ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور خاتون امیدوار رفعت جبین انتخابات سے دستبرار ہوئے۔