ڈیرہ پولیس کو دہشت گردی ، فرقہ واریت اورٹارگٹ کلنگ جیسے چیلنجز کا سامناہے ، ڈی پی او

بدھ 27 جون 2018 21:18

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے کہاہے کہ ڈیرہ پولیس کوکلاچی سمیت مضافاتی علاقوں میں دہشت گردی اورڈیرہ شہرومضافاتی علاقوںمیں فرقہ واریت اورٹارگٹ کلنگ جیسے چیلنجز کا سامناہے ۔ ڈیرہ پولیس ان حالات کا مقابلہ کرے گی ۔انٹیلی جنس ایجنسیوں اورپاک فوج کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ جلداچھی خبرملے گی ۔ تھانوںمیں غریبوں اورمظلوموں کی حق رسی میری اولین ترجیح ہے ۔غریب کے جائزمسائل کے حل کے لیے زیادہ کام کروں گا۔ غریبوں کی دعائوں کا طلبگار ہوں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ میری دعاہے کہ ہماراعلاقہ امن کا گہوارہ ہو۔یہاں کے شہری پرسکون زندگی گزاریں ۔ تاجران پرامن ماحول میں اپنا کاروبارجاری رکھیں ۔ ہماری نیت صاف ہے اورمحنت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :