Live Updates

مشکلات در مشکلات،سینئیر لیگی قیادت نے نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست کردی

مریم نواز کی جلد وطن واپسی پر غور شروع کردیا گیا،نواز شریف کی سینئیر قیادت سے مشاورت جاری ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 27 جون 2018 20:01

مشکلات در مشکلات،سینئیر لیگی قیادت نے نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :مشکلات در مشکلات،سینئیر لیگی قیادت نے نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست کردی۔ مریم نواز کی جلد وطن واپسی پر غور شروع کردیا گیا،نواز شریف کی سینئیر قیادت سے مشاورت جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب ہے اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچے جو نواز شریف کی ہدایت پر وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

اس حوالے سے یہ خبر بھی آئی مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے حوالے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واپسی موخر کر دی ہے اور بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری تک لندن میں قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔تاحال مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں مقیم ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث مسلم لیگ ن شدید پریشانی کا شکار ہے ۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی سینئیر قیادت نے لندن میں مقیم پارٹی قائد سے رابطہ کرلیا۔سینئیر رہنماوں نے نواز شریف سے جلد وطن واپس آنے کی درخواست کی ہے ۔ان رابطوں میں مریم نواز کے جلد وطن واپسی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی اور دیگر سینئیر رہنماوں سے وطن واپسی کے حوالےسے مشاورت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات