بلوچستان ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے نواب عالی بگٹی کی ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل مسترد کردی

سابق وزیر میر فائق جمالی کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند، پیپلز پارٹی کے صدر علی مدد جتک نے اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلو ں کیخلاف ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کر دیں

بدھ 27 جون 2018 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں کاغذات نامز دگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے نواب عالی بگٹی کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی اس دوران نوا ب عالی بگٹی اور کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ اپیلٹ ٹریبونل کے سا منے پیش ہوئے ،فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر اپیلٹ ٹر یبو نل نے فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نواب عالی بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا جبکہ پی بی 13 جعفر آباد سے بی اے پی کے امیدوار فا ئق جمالی کی اپیل پر سماعت میں ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر فائق جمالی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند، اور پیپلز پارٹی کے صدر علی مدد جتک نے اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلو ں کیخلاف ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کر دیں ،سا بق وفاقی وزیر میر باز کھیتران نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259اور پی بی 8 کے پولنگ اسٹیشنوں کے تبدیلی کیلئے درخواست دائر کر دی۔