سپریم کورٹ کا 15 روز میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر گریڈ کے افسران کی دوہری شہریت کا ڈیٹا نادرا کے حوالے کرنیکا حکم

بدھ 27 جون 2018 21:46

سپریم کورٹ کا 15 روز میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر گریڈ کے افسران کی دوہری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سپریم کورٹ نے سرکاری افسروں اورججوں کی دوہری شہریت کے حوالے سے کیس میں تمام سرکاری اور خودمختار اداروں کے سربراہان اور سیکرٹریز کو 15 روز میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر گریڈ کے افسران کی دوہری شہریت کا ڈیٹا جمع کر کے نادرا کے حوالے کرنیکا حکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوہری شہریت کا بیان حلفی جمع نہ کرانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرڈی جی ایف آئی نے عدالت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 18ہزار آفیسران نے اپنا ڈیٹا جمع کرادیا ہے ، جن میں سے 719 سرکاری املازمین دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ اٹھ اعلیٰ آفسران دوہری شہری رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پرچیف جسٹس نے کہاکہ دوہری شہریت کے اعداد و شمار کا مقصد کسی کیخلاف کاروائی کرنا نہیں ہے کیونکہ قانون میں دوہری شہریت رکھنے پر کوئی قدغن نہیں، ہم دوہری شہریت کے حامل افسروں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے حکومت کو بھجوائیں گے۔

ڈی جی ایف ائٓی اے نے بتایا کہ آٹھ افسر غیر ملکی شہریت کے حامل ہیں، جبکہ ایف آئی اے نے تحقیقات کرکے 197افسروں کی دوہری شہریت کا پتہ لگالیاہے ،255 افسروں کی بیویاں دوہری شہریت کی حامل ہیں، بعدازاں سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اور خودمختار اداروں کے سربراہان اور سیکرٹریز کو 15 روز میں گریڈ 17 اوراس سے اوپرکے افسران کی دوہری شہریت کا ڈیٹا جمع کر کے نادرا کے حوالے کیا جائے ،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ کے اندر دوہری شہریت کا بیان حلفی جمع نہ کرانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے بعدازاں مزید سماعت 15 دن تک ملتوی کر دی گئی۔