ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا،ْ

کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کو جلسے جلوسوں کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

بدھ 27 جون 2018 21:58

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس عام انتخابات کو پُر امن ماحول میں انعقاد پذیر کروانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کو جلسے جلوسوں کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز جلسے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کے ذریعے سکیورٹی معاملات طے کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں سے ملاقات کر کے عام انتخابات کے حوالہ سے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کر دیں اور جلسے جلوسوں کے دوران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کی ہدایت کریں۔

متعلقہ عنوان :