Live Updates

شاہد خاقان عباسی نا اہلی کی صورت میں ا ین ای57 سے بیگم ثمینہ خاقان عباسی انتخابات میں حصہ لیں گی

ثمینہ خاقان عباسی ان کی کورنگ امیدوار تھی ہیں

بدھ 27 جون 2018 23:06

شاہد خاقان عباسی  نا اہلی کی صورت میں ا ین ای57  سے بیگم ثمینہ خاقان عباسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اعلیٰ عدالتوں سے بھی نا اہلی کی صورت میں این ای57راولپنڈی سے ن لیگ کی طرف سے ان کی بیگم ثمینہ خاقان عباسی انتخابات میں حصہ لیں گی۔ ثمینہ خاقان عباسی ان کی کورنگ امیدوار ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کسی بھی صورت میں اپنا آبائی حلقہ کسی اور کو دینے کے لئے تیار نہیں ۔

الیکشن ٹربیونل میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ کی ہے الیکشن کمیشن نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو ایف ای57 کے لئے نا اہل قرار دیا۔ سابق وزیراعظم کے پاس نظر ثانی کا ایک موقع ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہائیکورٹ میں نظر ثانی کی رٹ دائر کریں گے۔

ہائی کورٹ اگر لوئر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتی ہے تو پھر ان کی نا اہلی کی صورت میں ان ی بیگم ثمینہ خاقان عباسی انتخابات م یں حصہ لیں گی۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے لیکن ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے سامنے انہوں نے اپنا سر تسلیم خم کر دیا ۔ انہیں خوف لاحق ہے کہ وہ اسلام آباد سے عمران خان کے مقابلے میں اپنی نشست کھو سکتے ہیں۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات