’’الحمداللہ کچھ نہیں ہے ‘‘پی ٹی آئی کے رہنما کی کاغذات نامزدگی میں انوکھی حرکت

میرے پاس ذاتی استعمال میں 1بستر، 2صوفے، ایک فرج اور ایک ٹی وی ہے ‘محمد خان مدنی

جمعرات 28 جون 2018 21:04

’’الحمداللہ کچھ نہیں ہے ‘‘پی ٹی آئی کے رہنما کی کاغذات نامزدگی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کے لیے کاغذات نامزدگی میں ہر جگہ ’’الحمداللہ کچھ نہیں ہے ‘‘لکھ ڈالا۔تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے اپنے اثاثہ جات صفر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ذاتی استعمال میں 1بستر، 2 صوفے، ایک فرج اور ایک ٹی وی بتایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد خان مدنی نے حلقہ این اے 124سے حمزہ شہباز کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھی ہے۔اس سے قبل محمد خان مدنی نے 2013ء میں حمزہ شہباز شریف کے مقابلے میں انتخاب لڑا تھا۔محمد خان مدنی نے 2013میں حمزہ شہباز کے مقابلے میں 40ہزار 801وٹ حاصل کیے تھے۔محمد خان مدنی کے خلاف کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں اور وہ تحریک انصاف کے بانی کارکن ہے۔تاہم تحریک انصاف کے رہنما کو تاحال پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔