انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے نو مقدمات کی سماعت ملتوی کردی

جمعرات 28 جون 2018 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے نو مقدمات کی سماعت ملتوی کردی جبکہ ایک کیس میں سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاعدالت نمبر 2 کے جج سلیمان بیگ نے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم حمایت کے خلاف سماعت نو جولائی، قتل کیس میں ملزم ظہیر احمد کے خلاف سماعت 5 جولائی،مذہبی منافرت کیسوں میں ملزم فیض رحمان کے خلاف سماعت5 جولائی ،ملزم عابد کے خلاف سماعت 2 جولائی،بارود برآمدگی کیس میں ملزم اصغر کے خلاف شہادت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو 29جون کو سنائے جانے کا مکان ہے،عدالت نمبر 3 کے جج عبدالرحیم نے مذہبی منافرت کیس میں ملزم غلام مصطفی کے خلاف سماعت دس جولائی،پولیس مقابلہ کیس میں ملزم امجد علی کے خلاف سماعت 10جولائی،بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم احسن کاظمی کے خلاف سماعت سات جولائی،فرخ عباس کے خلاف سماعت 7جولائی جبکہ ملزم عبدالرزاق کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت7 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔