ممتاز مزدور رہنمائوں نے بلاول بھٹو کی جانب سے پارٹی کے دسویں منشور کے اعلان کو انتہائی اہم پیش رفت اور تاریخی دستاویز قرار دیدیا

جمعرات 28 جون 2018 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) ملک کے ممتاز مزدور رہنما ؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پارٹی کے دسویں منشور کے اعلان کو ملک کی سیاسی تاریخ میں انتہائی اہم پیش رفت اور منشور کو ایک تاریخی دستاویز قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ بیان میں پیپلز لیبر بیورو سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ،ارکانِ کمیٹی لعل بخش کلہوڑو،لیاقت علی خان مگسی ،شمشاد قریشی ،فیاض علی شاہ،جاوید حسین منگی،رحمت اللہ سرکی،اسلم سمّوں،مولا داد لغاری،زبیر خان اور اعجاز بلوچ نے پارٹی کے منشور کو پاکستان کے کروڑوں غریب محنت کش عوام کی خواہشات کا آئینہ دار اور ملک کودرپیش سنگین مسائل کے حل کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر عملدرآمد کے نتیجہ میں جمہوری نظام مستحکم اور غربت کا خاتمہ ہوسکے گا،پارلیمان مضبوط ہوگی ،طلباء انجمنوںاور ٹریڈ یونین تحریک پر عائد پابندیاں ختم ہونگی،پانی کی کمیابی کے سنگین مسئلہ کے حل کی جانب پیش قدمی ہوگی جبکہ ریاستِ پاکستان خارجہ امُور کے حوالہ سے تنہائی کی صورتحال سے نجات پائیگی ۔