سٹیٹ بینک نے ٹیکس وصولیوں کیلئے مخصوص بینکوں کی برانچز کے اوقات کار رات 12بجے تک بڑھا دیئے

جولائی کو بینک عملہ مالی سال کی کلوزنگ کریگا ،اس روز بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے، سٹیٹ بینک

جمعہ 29 جون 2018 18:24

سٹیٹ بینک نے ٹیکس وصولیوں کیلئے مخصوص بینکوں کی برانچز کے اوقات کار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) سٹیٹ بینک نے ٹیکس وصولیوں کیلئے مخصوص بینکوں کی برانچز کے اوقات کار رات 12بجے تک بڑھا دیئے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے آخری چند دنوں میں ٹیکس وصولیوں کی غرض سے مخصوص بینک کے اوقات کار بڑھادیئے گئے ہیں۔ ٹیکس وصولیوں کیلئے مخصوص بینکوں کی برانچیں کل رات 11 بجے تک کھلی رہیں گی۔واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کے مطابق 2 جولائی کو بینک عملہ مالی سال کی کلوزنگ کرے گا لہٰذا اس روز بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :