بچے کی پیدائش کا وقت ، نمبر اور وقفے کا تعین کرنا ہر فرد کا بنیادی حق ہے، نگراں وزیر فیصل مشتاق

جمعہ 29 جون 2018 19:57

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور چوہدری فیصل مشتاق نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا آغاز اسی وقت ہو جاتا ہے جب ایک کم عمر لڑکی کی شادی کرکے اسے تولیدی صحت کی سہولتوں سے محروم کر دیاجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کا وقت، وقفے کا تعین اور بچوں کی تعداد کا فیصلہ ہر طور پر شادی شدہ جوڑے کا حق ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اور بہبود آبادی فیصل مشتاق نے انسانی حقوق و اقلیتی کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ فیصل مشتاق نے کہا کہ لوگوں میںفیملی پلاننگ سے متعلق آگہی دینے کے لئیے اس طرح کے سیشنز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میںالدین کو افزائش نسل سے متعلقہ فیصلوں میں دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ بچے کی پیدائش سے لیکر اس کی شادی تک کا فیصلہ لینے میں خود مختار نہیں۔سیشن میں سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور عاصم اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :