ْ این اے 24 سے کلیم اکبر درانی (ن) لیگ کے امید وار میاں عالمگیر شاہ کے حق میں دستبردار

جمعہ 29 جون 2018 20:32

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) این اے 24 سے کلیم اکبر درانی مسلم لیگ (ن) کے امید وار میاں عالمگیر شاہ کے حق میں دستبردار ، کلیم اکبر پی کے 57سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑینگے ۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں۔ میاں نوا ز شریف کی قیادت میں دہشت گردی پر قابو پا یا گیا جبکہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ۔

مسلم لیگ (ن) کے خلاف عوام سازشوں کو ناکام بنائینگے ۔ وہ چارسدہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پی کے 57کے امید وار کلیم اکبر درانی بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں کلیم اکبر حان نے میاں عالمگیر شاہ کے حق میں این اے 24سے اپنے کاعذات نامزدگی واپس لے لئے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے میاں عالمگیر شاہ اور کلیم اکبر درانی نے کہا کہ نوا ز شریف اور پاکستان لازم و ملزوم ہے ۔

(جاری ہے)

میاں نوا ز شریف اور مسلم لیگ (ن) ترقی اور خوشحالی کا دوسرانام ہے مگر ایک سازش کے تحت مسلم لیگ (ن) کو سیاسی منظر سے ہٹانے کی کو شش ہو رہی ہے مگر باشغور پاکستانی نوا ز شریف کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نو از شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا یا اور ملک بھر میں موٹروے اور میٹرو کا جال بچھا کر ملک کو ترقی کی شاہرا ہ پر گامزن کر دیا ۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ میاں نوا زشریف کے بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ترقی کا نیا سفر شروع کریں۔