کمشنر را ولپنڈی کی محکمہ واسا کو شہر بھر میں ٹینکرز کے ذ ریعے فرا ہم کئے جا نے والے پا نی کی کو الٹی کو چیک کر نے ،53 ہا ئیڈ ر نٹس کو ر جسٹر کر نے اور ان کی قیمیت فکس کر نے کے حوا لے سے سمری ر پو رٹ تیار کر کے جلد از جلد جمع کروا نے کی ہدایت

جمعہ 29 جون 2018 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) سیف انجم نے محکمہ وا سا کو ہدا یت کی کہ پا نی کی کمی کے با عث شہر بھر میں ٹینکرز کے ذ ریعے فرا ہم کئے جا نے والے پا نی کی کو الٹی کو چیک کر نے کے ساتھ ساتھ شہر میں مو جو د53 ہا ئیڈ ر نٹس کو ر جسٹر کر نے اور ان کی قیمیت فکس کر نے کے حوا لے سے سمری ر پو رٹ تیار کر کے جلد از جلد جمع کروا ء جا ئے تا کہ ز ندگی کی اس بنیادی ضرورت کے حصول کے لئے شہریوں کوجن مسا ئل کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے اس میں ممکنہ کمی لا ئی جا سکے۔

انہو ں نے مز ید کہا کہ اگر چہ مجمو عی طو ر پر پا کستا ن میں وا ٹر کر ا ئسس کے مسئلے پید ا ہو ر ہے ہیں تا ہم و اسا ہر ممکن طر یقے سے شہر یوں کو ضرورت کے مطا بق پا نی فرا ہم کے لئے اقدامات کر ے نیز عوام کی صحت کو ا و لین تر جیح د یتے ہو ئے ٹینکرز کے ذ ر یعے د ئیے جا نے والی اور سپلا ئی میںپینے کے لئے فرا ہم کئے جا نے والے پا نی کا ٹیسٹ بھی کروا یاجا ئے،ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنرآفس را ولپنڈی میںواسا سے متعلقہ جا ئز ہ اجلا س کے شرکاء سے خطا ب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میںڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر، اسسٹنٹ کمشنر(جنرل ) عتیق الر حمان ، منیجنگ ڈا ئر یکٹر وا ٹر اینڈ سینیٹشن را جہ شو کت، چیف ایگز یکٹو آفیسر میو نسپل کا ر پو ر یشن و دیگرمتعلقہ سر کا ری افسران کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔شرکا ء اجلا س سے کو بر یفنگ د یتے ہو ئے ایم ڈی واسا را جہ شو کت نے کہا کہ اس و قت واساکا پا نی حاصل کر نے کا سب سے اہم ذ ر یعہ ٹیو ب و یلز ہیںاور جڑوان شہروں میں اس و قت کل 1110ٹیوب ویل فعال ہیں۔

اس کے علاوہ کا کشن کا لو نی، جنجو عہ ٹائون، سنجو لی اسٹیٹ۔ محمد کا لونی، خیا بان جناح، بنک کا لو نی میں وا ٹر سپلا ئی سکیمز جلد فعال کر دی جا ئیں گی نیز مظہر آبا د، پالم سٹی اور عمر فا روق کا لو نی میں ٹیو ب و یل لگا کر پانی کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پی پی۔06کی مختلف یو نین کو نسلز میں پینے کا صا ف پا نی فراہم کر نے کے لئے ٹیوب ویلز کی تنصیب بھی ز یر تکمیل ہے۔

متعلقہ عنوان :