جڑانوالہ،سابق ایم پی اے رائے عثمان کھرل نے حلقہ پی پی 102سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

جمعہ 29 جون 2018 23:31

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سابق ایم پی اے رائے عثمان کھرل نے حلقہ پی پی 102سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین نے حلقہ پی پی 102میں سردار سکندر حیات جتوئی کو نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیاہے۔

(جاری ہے)

جس پر سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن رائے عثمان کھرل نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔