سپریم کورٹ ، کراچی میں مردم شماری کے خلاف پی ایس پی کی درخواست پر کیس انتخابات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت

جمعہ 29 جون 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں مردم شماری کے خلاف پی ایس پی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے کیس انتخابات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ جمعہ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمیرمیںپی ایس پی کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

اوردرخواست کاجائزہ لینے کے بعد کراچی میں مردم شماری کے خلاف پی ایس پی کی درخواست پر لگائے گئے اعتراضات ختم کر دیی. یادرہے کہ رجسٹرار آفس نے پی ایس پی کی درخواست پر اعتراض لگائے تھے جس کے خلاف مصطفی کمال نے اپیل دائر کی تھی ، چیف جسٹس نے مصطفی کمال کے ان چیمبر دلائل سننے کے بعد انتخابات کے بعد مردم شماری کے خلاف درخواست سماعت کے لئے اوپن کورٹ میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی دریں آثناء سپریم کورٹ نے صحافیوں پر تشدد سے متعلق ازخود نوٹس کیس پولیس اور صحافیوں کے درمیان صلح ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا ہے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اس موقع پرسیشن جج اسلام آباد کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، مقامی صحافی رہنما شکیل قرار نے یش ہوکرعدالت کو بتایا کہ ایس پی عامر نیازی اور ایس ایچ او خالد اعوان نے ہم سے واقعے پر معذرت کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ لوگوں نے انہیں معاف کردیا ہے جس کا مثبت جواب ملنے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔