تحریک انصاف کے رہنما ٹکٹوں کے معاملے پر دھمکیاں دینے پر اتر آئے

اعظم سواتی کی خاتون رہنما عنبرین سواتی کو دھمکیاں دینے والی فون کال منظر عام پر آگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 29 جون 2018 22:32

تحریک انصاف کے رہنما ٹکٹوں کے معاملے پر دھمکیاں دینے پر اتر آئے
مانسہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون 2018) :تحریک انصاف کے رہنما ٹکٹوں کے معاملے پر دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ اعظم سواتی کی خاتون رہنما عنبرین سواتی کو دھمکیاں دینے والی فون کال منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ایک جانب تحریک انصاف کی قیادت پر یہ الزامات ہیں کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا موقف ہے کہ انہوں نے ٹکٹ دیتے وقت صرف الیکٹیبلز کو ہی چا اور میرٹ پر فیصلہ کیا۔بہت سے رہنما ایسے بھی تھے جنہیں پہلے ٹکٹ جاری کیا گیا اور بعد میں ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔ایسی ہی ایک خاتون رہنما عنبرین سواتی تھیں جن کو این اے 13 مانسہرہ سے ٹکٹ جاری کیا گیا اور بعد میں ان کو ٹکٹ واپس کرنے کی ہدایت کر دی جس پر خاتون رہنما نے ٹکٹ واپس کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اس پر اعظم سواتی نے خاتون رہنما کو کال کی اور ٹکٹ واپس نہ کرنےپر دھمکیاں دیں۔خاتون رہنما نے اعظم سواتی کے اس برتاو سے نالاں ہو کر کال لیک کردی۔اس کال میں اعظم سواتی کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں وہاں سے ہو کر آیا ہوں اور اس ٹکٹ پر آپکا کوئی حق نہیں ،یہ یاد رکھیں کہ یہ ٹکٹ آپکو ضرورت کے تحت دیا گیا تھا نہ کہ الیکشن لڑنے کے لیے ۔جس طرح این اے 30اور 34 میں جاری کیا گیا ویسے ہی آپکو دیا گیا تھا۔جس پر خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے تو ایسی کوئی بات نہیں کی گئی ۔میرا حق بنتا ہے جو مجھے ٹکٹ ملتا ہے۔تاہم اس ساری کال کے دوران اعظم سواتی خاتون کو مسلسل دھمکیاں دیتے رہے۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو کال سنیں۔