Live Updates

پانی چور،کرپٹ مافیا سے نجات ضروری ہے، راجہ ساجد علی

ہفتہ 30 جون 2018 22:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ راولپنڈی ،چکلالہ کینٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد علی نے کہا کہ پی پی 14،15 اور این اے 61 سے انشاء اللہ باری اکثریت سے پی ٹی آئی کی جیت ہو گی کینٹ کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے پانی چور،کرپٹ مافیا سے نجات ضروری ہے،عوام 25 جولائی کو ووٹ کی پرچی کا استعمال کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پی پی 14،15 این اے 61 بلے پر مہر لگا کر ن لیگ کو بتا دیں کہ تبدیلی آ گی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ساجد علی نے کہا کہ کینٹ کا ہر مکین ہمارا اثاثہ ہے،ہم اپنے گھر کاتحفظ کریں گے اس جنت کو کربلا بنانے والوں سے چھٹکارا حاصل کر کے دم لیں گے،عوامی حمایت پر مشکور ہیں۔اس موقعہ پر راجہ ساجد علی نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگرز ،اور اہل علاہ بھی موجودتھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات