Live Updates

بیگم کلثوم نواز کی حالت بہتر ہونے لگی

کلثوم نوازکی صحت میں بہتری آگئی ہے،انفیکشن پرقابوپالیا ہے،مریم نواز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 30 جون 2018 23:15

بیگم کلثوم نواز کی حالت بہتر ہونے لگی
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جون 2018ء) :بیگم کلثوم نواز کی حالت بہتر ہونے لگی۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلثوم نوازکی صحت میں بہتری آگئی ہے،انفیکشن پرقابوپالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز تک کی اطلاعات کے مطابق خبر یہ تھی کہ ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کو ہائی رسک پر قرار دے دیا ہے اور انکی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف سمیت خاندان کے اکثر افراد لندن میں موجود ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی تیماداری میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر اپنے اور پرائے سب ہی شریف خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔اہم ترین سیاسی رہنماوں نے ہارلے کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی احوال پرسی کی ہے۔اس موقع پر کچھ حلقوں کی جانب سے اس موقع پر افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں ،بہت سے مخالفین اس بات کو ہوا دے رہے ہیں کہ بیگم کلثوم انتقال کر چکی ہیں اور شریف خاندان سیاسی وجوہات کی بنیاد پر انکی موت کو چھپائے ہوئے ہے۔

انکا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان انکی بیماری کا بہانہ کرکے خود کو لندن میں چھپائے ہوئے ہیں اور سیاسی فوائد کے لیے بیگم کلثوم نواز کی موت کو الیکشن سے کچھ دیر پہلے ظاہر کریں گے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلثوم نوازکی صحت میں بہتری آگئی ہے،انفیکشن پرقابوپالیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات