الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے‘ شیخ طارق رشید

اتوار 1 جولائی 2018 22:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما امید وا ر برا ئے این اے 155 شیخ طا رق رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک نظریہ ہے‘ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن مرکزی الیکشن آفس شمس آباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ طا ہر رشید ،حا جی احسا ن الد ین قر یشی امید وا ر پی پی 216 ،عامر منظو ر انصاری پی پی 215،پی پی 213محمد علی کھو کھر ، امید وا ر پی پی ملک آصف رجوا نہ امید اوا ر پی پی 214 نے بھی اس مو قع خطا ب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک مر تبہ پھر مسلم لیگ (ن) کا پر چم لہر ائے گا اور وفا ق سمیت چاروں صو بو ں میں مسلم لیگ ہی کا میا ب ہو گی ،انہوں نے کہا کہ آ ج رہنما ئو ں کے اس سمند ر نے تحر یک انصا ف اور پیپلز پا ر ٹی کو بتا دیا ہے کہ اس الیکشن میں انہیں منہ کی کھا نی پڑے گی اور ہما رے کا رکن جو ہما را سر ما یہ ہیں ہما رے سا تھ اس مو قع پر ملک انو ر علی ،سا بق ایم پی اے محمد علی کھو کھر ،حا جی ارشد بو ٹا ،شیخ حا جی سعید ،یٰسین تر ین ،چیئرمین اسلم ہما یو ں ،ملک عبد الر حیم ،محمد بخش بھٹی ،شیخ ند یم اکبر، سرور انصا ری ،را نا اشتیاق ،چو دھر ی عنا یت ،مقصو د قریشی ،اکبر انصاری اور بڑ ی تعدا د میں رہنما کا رکن بھی مو جو د ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے و سٹی صدر سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر جا کر پہنچائیں 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی لے کر نکلے گا ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی خواتین ان گیڈر بھگتیوں سے ڈرنے والی نہیں ہیں مشکل کے ہر وقت میں ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ ناچ گانے والے ملک کی کیا تقدیر بدلیں گے اگر ہمیں اقتدار ملا تو ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔ اس موقع پر سہیلا ں اقبال جانگلہ ، شکیلہ بی بی ، خورشید ، ذکیہ ناز ودیگر شریک تھیں ۔