سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر

تنخواہوں سے متعلق حکومت نے زبردست خوشخبری سنا دی

پیر 2 جولائی 2018 14:58

سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) نگران حکومت نے مالی سال 2018-19کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔تنخواہوں کے اخراجات کو مالی سال2018-19کے مختص کردہ بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔