ووٹ کا درست استعمال ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے،سرفراز احمد تارڑ

پیر 2 جولائی 2018 23:26

گوجرانوالہ۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ ووٹ کا درست استعمال ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،ن لیگ والوں کی قومی حکومت کے نام پر اقتدار کی خواہش پوری نہیں ہوگی ،کرپٹ سیاستدان اور جمہوریت اکھٹے نہیں چل سکتے ،عوام سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار نہ کریں،روائتی نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے،کرپٹ نظام بوسیدہ ہوچکا ہے ،اب اسے زمین بوس ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ، ختم نبوت سے غداری اور بے وفائی کرنیوالوے ملک وقوم کے وفادار نہیں ہوسکتے ،جن کی جائیدادیں اور اولادیں ملک سے باہر ہیں باشعور محب وطن لوگ انہیں ووٹ نہیں دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی حلقے جامکے چٹھہ اور جتی شاہ رحمان میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی ،صاحبزادہ حافظ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد منشاء قادری ،قاری امتیاز احمد سلطانی ،قاری عبدالغفار سیالوی ،علامہ محمدعمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔