سعودی فرماں روا کی امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد

بدھ 4 جولائی 2018 11:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کے پیغام میں مملکتِ سعودی عرب کے فرماں روا، عوام اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر، حکومت اور عوام کے لئے گرم جوشی کے ساتھ تہنیت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔بیان میں کے علاوہ دونوں دوست ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات اور تمام شعبوں میں پیش رفت کو بھی سراہا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے 4 جولائی 1776ء کو برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کی تھی۔